کرونا کی ممکنہ چھٹی لہر کا خطرہ بڑھنے لگا

کرونا کی ممکنہ چھٹی لہر کا خطرہ بڑھنے لگا
ایک نیوز نیوز: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور کرونا سے مریض ہلاک ہوگیا، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 541 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید 129 مریض اس سے شفایاب ہوگئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 393 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار 144 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 269 زیرِ علاج مریضوں میں سے 100 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 14 لاکھ 99 ہزار 482 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 15 ہزار 462 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 89 لاکھ 74 ہزار 223 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک کرونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے۔