کراچی میں مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوسکتی ہیں،ریڈ الرٹ جاری

Jun 29, 2022 | 09:26 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: یکم سے پانچ جولائی تک کراچی، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹہ میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، اس حوالے سے (پی ڈی ایم اے) نے ایڈوائزری جاری کردی۔

رپورٹس کے مطابق موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے تین سے پانچ جولائی تک کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
یکم سے 4 جولائی تک ٹھٹھہ، بدین، ژوب، زیارت، خضدار، لسبیلہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
ممکنہ بارشوں سے کشمیر، گلیات، خضدار، لسبیلہ کے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے سندھ نے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ممکنہ اربن فلڈنگ اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کیلئے مشینیں اور عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے،ضروت مند افراد کی مدد کے لئے ایمرجنسی ہیلپ لائن، ہسپتالوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے جنرینٹر اور دیگر انتظامات کئے جائیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ماہی گیروں کو تین سے پانچ جولائی تک سمندر میں جانے سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
مزیدخبریں