سنگاپور: مخصوص کیڑے بطور غذا استعمال کرنے کی منظوری

Jul 29, 2024 | 23:29 PM

ویب ڈیسک: سنگاپور  حکومت کی جانب سے انسانوں اور جانوروں کے کھانے کیلئے  مخصوص کیڑے مکوڑوں کو درآمد کر کی منظوری دیدی  گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور فوڈ ایجنسی نے کیڑوں سے متعلق ریگولیٹری فریم ورک جاری کیا جو 16 قسم کے کیڑوں کی درآمد کیلئے  رہنما اصول قائم کرتا ہے جنہیں خوراک کے طور پر منظور کیا گیا ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ان کیڑوں کی مصنوعات کو انسانوں اور جانوروں کیلئے  خوراک کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ان تقاضوں کو بھی متعین کرتا ہے جن پر درآمد کنندگان کو عمل کرنا ہے جیسے براہ راست انسانی استعمال کے لیے درآمد کیے جانے والے کیڑے یا ان کی مصنوعات کی طبی جانچ کی جائے تاکہ کسی قسم کی بیماری پھیلنے کا اندیشہ نہ ہو۔ 

مزیدخبریں