کپتانی کے متعلق نہیں سوچتا، بس عزت سے کھیلنا چاہتا ہوں، شاہین آفریدی

Jul 29, 2024 | 22:50 PM

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین  شاہ  آفریدی کا کہنا ہے کہ کپتانی کے بارے میں نہیں سوچتا، عزت سے پاکستان کیلئے  کھیلنا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ کپتانی آنے اور جانے کے بارے میں نہیں سوچتا اور نہ یہ میرے ہاتھ میں ہے، پاکستان کیلئے عزت سے کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ منفی باتیں نہیں دیکھتا اور نہ تربیت ایسی ہے کہ ایسی باتیں لیکر آؤں، معلوم نہیں کہ  بنگلادیش کیخلاف   ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ ہورہا ہوں یا نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابر اعظم کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔

 لیکن پھر رواں سال بابر اعظم کو دوبارہ وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔   

مزیدخبریں