ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف کہنا ہے فچ اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹس پاکستان کی معاشی بہتری کے حوالے سے اہم ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ” فچ“ کی طرف سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس کرنے پر خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مالیاتی ٹیم کی محنت اور کاوشوں کو سراہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا ریاست کی خاطر سیاست کی قربانی کا ثمر آج معاشی بہتری کی صورت میں ملک اور قوم کو مل رہا ہے، پاکستان کی عالمی ریٹنگ ٹرپل سی پلَس ہونا درست معاشی پالیسی کا عالمی اعتراف ہے، معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر دن رات کام کر رہے ہیں، اس کے ثمرات عوام تک پہنچا کر دم لیں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا پاکستان کی معاشی بہتری کے راستے پر مزید محنت اور جذبے سے آگے بڑھیں گے، امید ہے آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پاکستان کی معاشی بہتری اور سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا، سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید ایک فی صد کمی کا اعلان بھی معاشی بہتری کی ایک اور جھلک ہے،شرح سود میں کمی سے افراط زر میں مزید کمی ہوگی، کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔