پی ٹی آئی   کی مخصوص نشستوں سے متعلق ترجیحی  فہرست کے نام سامنے آگئے  

پی ٹی آئی   کی مخصوص نشستوں سے متعلق ترجیحی  فہرست کے نام سامنے آگئے  
کیپشن: The names of PTI's priority list for certain seats have come out

ایک نیوز:پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سے متعلق جمع کرائی ترجیحی فہرست کے نام سامنے آگئے  ،چیئرمین  پی ٹی آئی گوہر خان اور سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے جمع کرائے گئے ہیں ۔ 

ذرائع کے مطابق   پاکستان تحریک انصاف  نے قومی صوبائی اسمبلیوں کے 126 ناموں کی ترجیحی فہرست جمع کرائی ، قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے 21 ناموں کی فہرست جمع کرائی گئی، قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کیلئے  10 ناموں کی فہرست جمع کرائی گئی،پنجاب اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کیلئے  33  جبکہ  اقلیت کی نشستوں کیلئے  13 ناموں کی فہرست جمع کرائی گئی،خیبر پختونخواہ   اسمبلی میں خواتین نشستوں کیلئے  25  جبکہ اقلیتی نشستوں کےلئے 11 ناموں کی فہرست جمع کرائی گئی ، سندھ اسمبلی میں خواتین نشستوں کےلئے 3 اقلیتی نشستوں کےلئے 10 ناموں کی لسٹ جمع کرائی گئی  ہے۔  

ذرائع  کا کہنا ہے  قومی اسمبلی کےلئے خواتین لسٹ میں عالیہ حمزہ،کنول شوزب،روبینہ شاہین،روبینہ جمیل کے نام شامل، سیمابیہ طاہر،فرخندہ کوکب،صنم جاوید،ریحانہ ڈار ، شہناز طارق خان،مصباح ظفر،آمنہ علی،مہرنسہ سجاد ، ملیحہ علی اصغر،ڈاکٹر سمیرا شمس،نادیہ خٹک،مومنہ باسط،نیناں ارشد، صبا ءبی بی،ساجدہ گلزار،لبنہ حمید،نائلہ مروت کے نام شامل  ہیں۔  

قومی اسمبلی کیلئے  غیر مسلموں کی فہرست میں لال چند ملہی،راجیش کمار جاگوانی،وقاص کھوکھر  ، حکوک رادیک بابو،چودھری   عامر ساموئیل،سفیہ منیر جیکسن ،تادیل کامران،ارب مال،جائےنند، نابیگ کے نام قومی اسمبلی اقلیتی لسٹ میں شامل ہیں۔   

پنجاب اسمبلی کےلئے خواتین اور اقلتیوں کی پی ٹی آئی کی ترجیحی فہرست کے نام سامنے آگئی ،خواتین کی فہرست میں  ڈاکٹر یاسمین راشد،عائشہ بھٹہ،طیبہ امبرین،کلثوم اکرم،سائرہ رضا،فرح آغا ، فردوس رہنا،عابدہ بی بی،سعدیہ ایوب،صائمہ نورین،عذرا نسیم،آسیہ امجد،تنزیلہ عمران ،قربان فاطمہ،کومل ندیم سندھو،بشری سعید،آمینہ بدر،میمونہ کمال،عامرہ اظہر ،صفیہ جاوید،اقصہ عاصم، امینہ بلال،ناہید نیاز وٹو،سارہ علی سید،تہمینہ ریاض،شیریں نواز ،سیدہ فاطمہ حیدر،شہلہ احسان،شہلہ ممتاز،ادیبہ کوثر،نادیہ اصغر،سیدہ حنا،نیلوفر احمد ملک کےنام شامل ہیں۔   

پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی فہرستوں لسٹ سامنے آگئی   ، فہرست میں  آصف عاشق،مہیندرا پال سنگھ،یادستر چوہان،سرفراز کلیمنٹ،فرحان گل،سیموئیل  یعقوب ،سدرہ حمید،شہزاد فرانسز،تنویر بھٹہ،نوان ایساک،مبارک گل،آصف سہیل،ڈاکٹر قیصر شہزاد کا نام شامل ہے۔ 

سندھ اسمبلی میں خواتین نشستوں کےلئے پی ٹی آئی کےنام سامنے آگئے ، ذرائع  کے مطابق   فہرست میں فضہ ذیشان،سرینا عدنان اور رخسانہ کوثر کا نام دیا گیاہے، سندھ اسمبلی کے لئے اقلیتوں کی نشستوں کےلئے پی ٹٰی آئی کی فہرست ایڈووکیٹ بھگوان داس بھیل،سیلمان لطیف،سروان،لاجپت رائے،لکھراج،مہیش کمار،فلاج رائے،کلیم شاروم،نند لال اور ڈاکٹرپرکاش لال کے نام شامل ہیں۔  

 خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی خواتین کی فہرست سامنے آگئی ، فہرست میں  مشعال یوسفزئی،فوزیہ بی بی،عائشہ نعیم،عظمی ریاض،ساجدہ حنیف،گل نسرین علی،فریدہ قریشی ، فرزانہ جاوید،شکیلہ ربانی،فائزہ مبشر،حمیرا نواز،صائمہ خالد،خوشبو،فرزانہ سفیر ، حرما ابراہیم،نعیمہ ناز،شازیہ ناز،عصمت آرا کاکا خیل،مہراب،نایاب خوشحال خان،چاند بی بی کےنام شامل،ذرائع نورین عارف،رضیہ نوشین،زاہدہ جاوید اور عالیہ نواب کے نام شامل ہیں۔  خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی اقلیتوں کی لسٹ سامنے آگئی ، لسٹ میں  وزیر زادہ،عرفان جوزف،راجیش کمار،روی کمار،پیٹر نوروز گل،شان عدیل شان ،سئیمویل رابرٹ،تادیل کامران،دلدار خان،نائلہ ناریش اور آکاش مسیح کے نام شامل ہیں۔