پی ٹی آئی کو سیاسی دھارے میں آنا ہے تو پر امن بننا ہوگا،ناصر حسین شاہ 

Jul 29, 2024 | 17:53 PM

ایک نیوز:صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے ایک بات واضح ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی دھارے میں آنا ہے تو پر امن بننا ہوگا ، لیکن اگر 9 مئی جیسا سلسلہ رہا تو وہ نا مناسب ہے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق  وزیرتوانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج یہاں پہ سب کو زحمت دی سب کا شکر گزار ہوں، دیگر صوبوں سے مہمان اور ماہرین موجود ہیں،سب کو اس لیے  زحمت دی کہ ہماری انرجی پالیسی پر تجاویز لی جائیں ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر وزیر اعلی اور ہم دن رات محنت کر رہے ، 300یونٹ تک بجلی فراہم کرنے کا چیئرمین نے وعدہ کیا تھا،ہمیں وفاق میں حکومت نہیں ملی ،ہماری صوبائی حکومت نے 100 یونٹ بجلی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا ،دو لاکھ سولر پینل کا ورلڈ بینک کے ساتھ منصوبہ شروع کریں گے ،اس کے علاوہ 5 لاکھ گھروں کو سولر سے بجلی فراہم کریں گے ، سولر پینل بہت جلد شروع کریں گے جس کی ابتدا پانچ لاکھ گھروں سے ہوگا،دو سولر پارک شروع کریں گے جن سے بجلی پیدا ہوگی ۔  

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا  سندھ انرجی کمپنی کے ذریعے سیپرا کے ذریعے بجلی فراہم کریں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سیپرا کے منصوبے کو آگے لے جائیں گے، بجلی سندھ کی ڈسٹریبیوشن کمپنی کے ذریعے سستی بجلی فراہم کریں گے  گل احمد نے ہمارے ساتھ معاہدہ کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے اپنے سولر پارک بنیں جہاں سے صنعتوں کو بجلی فراہم کریں گے،  غریب افراد کو سولر پینل فراہم کریں گے،ہم نے اسٹیٹ بینک سے بھی رابطہ کیا کہ لوگوں کو کون کی سہولت فراہم کی جائے،اس لون کا انٹریسٹ سندھ حکومت ادا کرے گی ،پانچ سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو بینکوں سے سہولت فراہم کریں گے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا  پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ عوام کو سہولت دی جائے،حالیہ دنوں میں صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی،ان ملاقاتوں میں بجلی کے مسئلے پر بات ہوئی ہے ،بہت جلد عوام کو خوشخبری ملے گی،آئی پی پیز کے حوالے سے بھی اہم فیصلے ہوں گے،لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جا سکا،وزیر اعلی نے کے الیکٹرک کو کہا ہے کہ رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہوا ہے بہتری ضرور آئی ہے،تھر کول وجہ سے آسمانی بجلی آتی یہ غلط تاثر ہے،آسمانی بجلی کے لیے  اللہ سے دعا کی جا سکتی ہے، جو لوگ ایسے حادثات میں دنیا سے گئے اس پر افسوس کرتے ہیں۔  

پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرت ے ہوئے ان کا کہنا تھا   فیک نیوز والے دوسرے ہیں ہم گڈ نیوز والے ہیں،بہت جلد لوگوں کو ریلیف ملے گا،اسد قیصر دل بہلانے کی باتیں کرتے ہیں،ایک بات واضح ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی دھارے میں آنا ہے تو پر امن بننا ہوگا،لیکن اگر 9 مئی جیسا سلسلہ رہا تو وہ نا مناسب ہے ،پی ٹی آئی کے سنجیدہ لوگوں کو اپنی سوچ پر سوچنا پڑے گا۔   

مزیدخبریں