گورنرسٹیٹ بینک کا شرحِ سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان 

گورنرسٹیٹ بینک کا شرحِ سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان 
کیپشن: Governor State Bank announces one percent reduction in interest rate

 ایک نیوز:گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد  نے مانیٹری پالیسی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سٹیٹ بینک نے شرحِ سود میں ایک فیصد کی کمی کا اعلان کیا ہے۔
  گورنرسٹیٹ بینک نے کہا کہ شرح سود 19 اعشاریہ 50 فیصد کر دی گئی ، ایکسٹرنل اکاؤنٹ کو دیکھا گیا، مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی، پچھلے ماہ مہنگائی کی شرح 12 فیصد تک آگئی تھی،تین ماہ بعد سٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے ذخائر میں بہتری آئی ہے، 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں،پچھلے سال کے مقابلے میں 5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے،ایکسٹرنل اکاؤنٹ میں بہتری کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

 گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اگلے سال میں جی ڈی پی گروتھ ڈھائی فیصد سے 3.50 فیصد رہے گا ، کرنٹ اکائونٹ خسارہ 0.1 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے ، چار بلین ڈالرز سے نیچے رہے گا ، اگلے سال میں افراط  زر  11 سے 13.5 فیصد رہنے کا امکان ہے ، میڈیم ٹرم ٹارگٹ 5 سے 7 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔