ایک نیوز: چیف جسٹس آف پاکستان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں ٹی ایل پی کے نائب امیر پیر ظہیرالحسن شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کے نائب امیر پیر ظہیرالحسن شاہ کو اوکاڑہ میں نامعلوم مقام سے گرفتار کیا گیا، ٹی ایل پی کے نائب امیر پیر ظہیرالحسن شاہ کیخلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہواتھا۔
پولیس نے مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ،مذہبی منافرت،فساد پھیلانے،عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی دفعات درج کی ہیں ،ا علی عدلیہ کو دھمکی،کار سرکار میں مداخلت،قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات درج ہیں ۔
پریس کلب کے باہر احتجاج سے پیر ظہیر الحسن نے اعلی عدلیہ کیخلاف نفرت پھیلائی،، ٹی ایل پی کے نائب امیر نے جسٹس فائز عیسیٰ کا سر لانے والے کو 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا، ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکن پر مقدمہ درج کر لیا گیا ، مقدمہ ایس ایچ او حماد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیاتھا۔