چیف جسٹس پاکستان کو دھمکی دینے پر نائب امیر ٹی ایل پی پر مقدمہ درج

چیف جسٹس پاکستان کو دھمکی دینے پر نائب امیر ٹی ایل پی پر مقدمہ درج
کیپشن: A case has been filed against Naib Amir TLP for threatening the Chief Justice of Pakistan

ایک نیوز: چیف جسٹس آف پاکستان کو جانے سے مارنے کی دھمکی پر مقدمہ درج کر لیاگیا۔ ٹی ایل پی کے نائب امیر پیر ظہیرالحسن شاہ کیخلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہوا۔
 انسداد دہشت گردی ایکٹ،مذہبی منافرت،فساد پھیلانے،عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی دفعات درج کی گئیں، ا علی عدلیہ کو دھمکی،کار سرکار میں مداخلت،قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات درج کی گئی ۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پریس کلب کے باہر احتجاج سے پیر ظہیر الحسن نے اعلیٰ عدلیہ کیخلاف نفرت پھیلائی، ٹی ایل پی کے نائب امیر نے چیف جسٹس کا سر لانے والے کو 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔
  ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکن پر مقدمہ درج کر لیا گیا ، مقدمہ ایس ایچ او حماد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔