مریم نواز سے برٹش ہائی کمشنرجین میری ایٹ کی ملاقات

Jul 29, 2024 | 14:21 PM

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات برٹش ہائی کمشنرجین میری ایٹ کی ملاقات ،ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال تعلیم،صحت اور دیگر شعبو ں میں اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پہلے وویمن ورچوئل پولیس سٹیشن اور چائلڈسیفٹی ورچوئل سنٹر کے قیام سے آگاہ کیا ،مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کی پروٹیکشن کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کررہے ہیں، پنجاب میں 14اگست سے سولرائزیشن پراجیکٹ کا آغاز کر دیا جائے گا،عوام کومعاشی ریلیف کیلئے سولر پینل مہیا کررہے ہیں۔
مریم نوازنے کہا کہ سولر پینل پراجیکٹ میں برطانوی کمپنیوں کا خیر مقدم کیا جائے گا، سولر پینل پراجیکٹ کی بڈنگ میں شفافیت اور میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں ، پنجاب کو جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ہب بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے پنجاب میں سکھ میرج ایکٹ کے نفاذ کو سراہا، برطانوی ہائی کمشنر جین میری ایٹ نے چائلڈ میرج بل کو قابل تقلید ا قدام قرار دیا ، پنجاب میں اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں ۔
برطانوی ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے حوالے سے حکومت پنجاب منفر د تاریخی اقدامات کررہی ہے،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کی فلاحی خدمات کو سراہا ۔
ملاقات میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، ایڈیشنل سیکرٹری سارہ حیات ،برٹش ہائی کمیشن لاہور آفس کی سربراہ کلاراسٹرینڈ ہوج اور دیگر سفارتی حکام بھی موجود تھے۔    

مزیدخبریں