سونے کی قیمت میں اضافہ 

Jul 29, 2024 | 13:56 PM

ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا، 10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے پر پہنچ گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کے اضافے سے 2390 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم ہے۔    

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج ہنڈرڈانڈیکس میں 687پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اضافے کے بعد مارکیٹ 78 ہزار 717 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے ۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ شرح سودمیں متوقع کمی کولیکرسرمایہ کارسٹاک مارکیٹ میں سرگرم ہیں،آج شام نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کا تعین کرے گا۔

مزیدخبریں