فرسٹ ویمن ایکسپڈیشن ،سلطانہ نسب اور سرباز خان نے کے ٹو سر کر لیا 

 فرسٹ ویمن کے ٹو ایکسپڈیشن ،سلطانہ نسب اور سرباز خان نے کے ٹو سر کر لیا 
کیپشن: The first woman's two expeditions, Sultana Nasab and Sarbaz Khan completed the two expeditions

ایک نیوز: کے ٹو پر تاریخ رقم ہو گئی ، فرسٹ ویمن کے ٹو ایکسپڈیشن سلطانہ نسب اور سرباز خان نے کے ٹو سر کر لیا ۔
 پاکستانی خاتون نے کے ٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا ،پاک آرمی کے زیر اہتمام فرسٹ ویمن کے ٹو ایکسپڈیشن کے شرکاء نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر لی ۔
 ٹیم گزشتہ ماہ مہم جوئی پر روانہ ہوئی تھی ٹیم کو پاک آرمی کا خصوصی تعاون حاصل رہا ،ٹیم کی قیادت سرباز خان نے کی ، سلطانہ نسب کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے شمشال سے ہے، اپنی کامیابی پاک فوج اور پاکستان کے نام کرتے ہیں ۔
سر باز خان ٹیم لیڈر کا کہنا تھا کہ ٹیم ممبران موسمی حالات سخت تھے لیکن ہم نے کچھ کرنے کی ٹھکان لی تھی، ٹیم ممبران پوری قوم کو مبارک باد اور شکرگزار ہوں ۔
سلطانہ نسب نے کہا کہ سبز ہلالی پرچم کے ٹو کی بلندی پر لہرا کر خوشی ہوئی ،پاک آرمی کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس مہم جوئی کے لئے تعاون کیا ۔
کے ٹو سر کرنے والوں میں سرباز خان ، خاتون ممبر سلطانہ نسب ، امتیاز سد پارہ ، اشرف سدپارہ شامل ہیں ۔