کرن جوہر مداح کے انکل کہنے پر برُا مان گئے،ویڈیو وائرل

کرن جوہر مداح کے انکل کہنے پر برُا مان گئے،ویڈیو وائرل
کیپشن: Karan Johar got angry when a fan called him uncle, video went viral

ویب ڈیسک:بالی وڈ میں اپنے مخصوص سٹائل اورمشہور ومعروف ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر آج کل لندن کی سیر پر گئے ہوئے ہیں،سٹرک پر چلتے ہوئے اچانک ایک مداح نے انہیں انکل کہہ دیا جو ان کو اچھا نہیں لگاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر ان دنوں اپنی فیملی کےساتھ چھٹیاں گزارنے لندن گئے ہوئے ہیں سوشل میڈیا پر کرن کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک شخص نے لندن میں کرن کو دیکھا اور ویڈیو بنانا شروع کی۔
وہ کرن جوہر کیطرف گیا اور کہا ہائے انکل، یہ سن کر کرن نے حیرانی سے سوال کیا کہ کیا تم نے مجھے ابھی انکل کہا؟ ساتھ ہی مداح کو قہقہہ لگاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے، کرن جوہر یہ کہہ کر چلے جاتے ہیں جب کہ مداح ہنس رہا ہوتا ہے۔