ایک نیوز:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نےمیڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ آج اس دھرنے کو چار روز ہو گئے ہیں، یہ تاریخی دھرنا عزم اور حوصلے کا پوری دنیا کو پیغام دے رہا ہے، عوام پر بجلی کے بم گر رہے ہیں، کوئی عوام کی داد رسی کرنے والا نہیں ہے، لوگ سمجھتے ہیں جو حکومت نے طے کر لیا، وہی ہو گا۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم نے پچیس کروڑ لوگوں کی ترجمانی کرنا فرض سمجھا ہے، ہم نے بڑی حکمت اور عزم سے مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے، دھرنے کا شرکاء گرمی، حبس اور بارش کے باوجود موجود ہیں، آئے دن شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج خواتین کا بڑا جلسہ منعقد کرنے جا رہے ہیں، لاہور میں خواتین کو چاروں طرف سے ناکہ بندی کر کے روکا گیا ہے، وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے کہتا ہوں، رکاوٹوں سے دھرنے کو کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ یہ حکومت اپنے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے، اب لاہور میں بھی ایک بڑا دھرنا شروع ہو چکا ہے۔