پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے:پی ڈی ایم اے

Jul 29, 2024 | 11:41 AM

ایک نیوز:ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے،ڈیمز اور بیراجز میں بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 58 فیصد، تربیلا میں 69 فیصد ہے، ستلج ، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 39 فیصد تک ہے،مون سون بارشوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا ،آ ئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔
ولنرایبل اضلاع میں ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں،عوام الناس سے التماس ہے کہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں،گزشتہ روز خستہ حال عمارتوں کے گرنے کے باعث 2 شہری جاں بحق ہوئے ۔
خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کی تاروں اور کھمبوں کو چھونے سے گریز کریں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

مزیدخبریں