ایک نیوز:اسلام آباد ہائی کورٹ میں شبلی فراز کانام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو نوٹس جاری کر دیئے۔
وزارت داخلہ اور امیگریشن آفس کا متعلقہ افسر آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت کی، شبلی فراز کے وکیل شہریار طارق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔
وکیل شہریار طارق نے کہا کہ فریقین کو پہلے نوٹس ہوچکا تاحال جواب جمع نہیں ہوا، عدالت نے سیکرٹری داخلہ،ڈی جی ایف آئی اے،ڈی جی پاسپورٹس کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے ۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کہنا تھا کہ ہر شہری کا بیرون ملک سفر کرنا اس کا بنیادی حق ہے، عدالت کو بتایا جائے کہ درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ہے یا نہیں؟ ،اگر نام ای سی ایل میں ڈالا گیاہے تو کیوں ڈالا،عدالت کو بتائیں؟۔