کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 798پوائنٹس کا اضافہ

Jul 29, 2024 | 16:40 PM

ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔
 ہنڈرڈانڈیکس 798 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 827 پوائنٹس پر بند ہوا،دن بھر مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 252 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 129 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
 مارکیٹ میں 36 کروڑ 33 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 18 ارب 30 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,055 جبکہ کم ترین سطح 78,016 پوائنٹس رہی۔    
دوسری جانب کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.34 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے پر بند ہوا۔

مزیدخبریں