جماعت اسلامی خواتین کا منصورہ ملتان روڈ پر دھرنا

جماعت اسلامی خواتین کا منصورہ ملتان روڈ پر دھرنا
کیپشن: Dharna of Jamaat-e-Islami women on Mansoora Multan Road

ایک نیوز: جماعت اسلامی کی خواتین کا لاہور میں منصورہ ملتان روڈ پر دھرنا جاری ہے، جماعت اسلامی خواتین کو پولیس نے راولپنڈی جانے سے روک دیا ۔
پنجاب پولیس نے خواتین کو بسوں سے زبردستی اتارا بسیں تھانہ چوہنگ لے جا کر بند کر دیں، جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے ملتان روڈ پر دھرنا دے دیا ،احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔
حکومت پنجاب نے خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ،پنجاب حکومت پولیس سٹیٹ بن چکی ۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز  حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات  ہوئے تھے جو بے نتیجہ ختم ہوگئے تھے  جس کے بعد ، جماعت اسلامی نے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا  تھا۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نےمذاکرات کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  تھا  کہ جماعت اسلامی کا دھرنا تین روز سے جاری ہے ہم عوام کے مسائل کے حل کے لیے نکلیں ہیں، مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے دو مرتبہ ہم سے رابطہ کیا۔

دوسری جانب  پنڈی میں  جماعت اسلامی کا مہنگائی اور مہنگی بجلی کیخلاف دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے جبکہ جماعت اسلامی نے مذاکرات کی کامیابی تک دھرنا جاری رکھنےکااعلان کیا ہے۔

جماعت اسلامی کا راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی اور مہنگی بجلی کیخلاف دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا، دھرنے میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ دھرنے کے شرکاء نے رات کے وقت بھی لیاقت باغ میں ہی ڈیرے ڈالے رکھے۔