3طلبہ کی لاشیں برآمد،نئی دہلی کے13کوچنگ سینٹر سیل 

3طلبہ کی لاشیں برآمد،نئی دہلی کے13کوچنگ سینٹر سیل 
کیپشن: Bodies of 3 students recovered, 13 coaching center cells in New Delhi

ایک نیوز: بھارتی حکومت نے نئی دہلی کے 13 غیر قانونی کوچنگ سینٹر سیل کردئیے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں سول سروس کی ملازمتوں کے لیے امتحان کی تیاری سلسلے میں کوچنگ سینٹر میں کلاسیں لینے والے 3 طلبا کی لاشیں بیسمنٹس سے برآمدہوئیں تھیں جس کے بعد ان کوچنگ سینٹر کو بند کیا گیا ہے۔
 ہلاک ہونے والی طالبات کی شناخت تلنگانہ کی 25 سالہ تانیہ سونی، یوپی کی شریا یادو اور کیرالا کے 28 سالہ نوین ڈیلورین کے ناموں سے ہوئی ہےجو غریب والدین کی واحد آس تھیں ،طلبا اپنے، والدین اور خاندان کے روشن مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے دہلی کے معروف ترین کوچنگ سینٹر میں سول سروس کے امتحانات کی تیاری کے لیے آئے تھے اور موت کا نوالہ بن گئے۔
 تینوں طلبا نئی دہلی کے معروف کوچنگ سینٹر کے زیر زمین منزل میں بارش کے پانی میں پھنس گئے تھے، لاشوں کو ڈیزازٹر منیجمنٹ کے اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کے دوران نکالا۔
  لاشیں ملنے پر طلبا کی بڑی تعداد کوچنگ سینٹر کے باہر جمع ہوگئی اور شدید نعرے بازی کی، طلبا نے کوچنگ سینٹر کو بند کرنے اور انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔