ایک نیوز: پیرس اولمپکس میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں،ہر ملک میڈلز حاصل کرنے کی ڈور میں لگا ہوا ہے۔
اولمپکس کے دوسرے روز مزید 13 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا ،میڈلز ٹیبل پر اب تک 22 ملکوں کا کھاتہ کھل چکا ہے، اس وقت جاپان چار گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے آسٹریلیا چار گولڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا جبکہ امریکہ اور میزبان فرانس کے تین تین گولڈ میڈل ہو گئے۔
امریکا کے 12 میڈلز ہیں ، فرانس کے 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز میڈلز ہیں جبکہ کوریا نے 3 گولڈ، 2 سلور اور 1 برانز میڈل لیا۔
میڈلز ٹیبل پر چین نے اب تک 3 گولڈ میڈل کے علاوہ 1 سلور اور 2 برانز میڈلز جیت لیے، اٹلی نے 1 گولڈ، 2 سلور اور 3 برانز، قازقستان نے 1 گولڈ 2 برانز، جبکہ بیلجیم نے 1 گولڈ اور 1 برانز میڈل جیتا ہے۔
جرمنی، ہانگ کانگ اور ازبکستان نے 1، 1 گولڈ میڈل جیتا جبکہ برطانیہ نے 2 سلور ، 2 برانز، برازیل نے 1 سلور ، 2 برانز جبکہ کینیڈا نے 1 سلور اور 1 برانز میڈل جیتا ہے۔
دوسری جانب پیرس اولمپکس/ شوٹنگ پیرس اولمپکس شوٹنگ مکسڈ ٹیم میں پاکستانی اتھلیٹ آج ایکشن میں ہونگے، کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف مکسڈ ٹیم 10 میٹر ائر پسٹل میں حصہ لینگے دونوں پاکستانی اتھلیٹ 10 میٹر ائر پسٹل میں پہلے راونڈ تک محدود رہے ۔