عوام میں کملا ہیرس کی مقبولیت کا گراف بڑھ گیا:امریکی میڈیا

عوام میں کملا ہیرس کی مقبولیت کا گراف بڑھ گیا:امریکی میڈیا
کیپشن: Kamala Harris's popularity among the public increased: American media

ایک نیوز: امریکی میڈیا نے عوام میں کملا ہیرس کی مقبولیت پر نیا سروے جاری کر دیا ہے، امریکی عوام میں کملا ہیرس کی مقبولیت کا گراف بڑھ گیا۔
سروے کے مطابق 43فیصد لوگوں نے کملا ہیرس کو موزوں امیدوار قرار دیا،ایک ہفتہ پہلے کملا ہیرس کی فیورایبلٹی ریٹنگ 35 فیصد تھی۔
جبکہ ٹرمپ کی فیورایبلٹی ریٹنگ 40فیصد سے کم ہو کر 36فیصد رہ گئی،7فیصد عوام نے ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوں کو ناپسند کیا۔
دوسری جانب ترک صدرنے فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی،ترک صدرکا کہنا ہے کہ ہمیں بہت مضبوط ہونا چاہیے تاکہ اسرائیل فلسطین کیساتھ ظلم نہ کرسکے۔
طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم نگورنوکاراباخ،لیبیا میں داخل ہوئے،شاید انکے ساتھ بھی ایسا ہی کریں،ایسا کچھ نہیں ہے جو ہم نہیں کرسکتے،ہمیں صرف مضبوط ہونا چاہیے۔