ایک نیوز :سابق وفاقی وزیر حماد اظہرکا انٹرویو کے ردعمل میں کہنا ہے کہ شبر زیدی کی یادداشت فارغ ہوگئی یا کسی کو راضی کرنا چاہتے ہیں۔
سابق وزیرحماد اظہر کاکہنا ہے کہ شبر زیدی فاٹا میں اسٹیل صنعت پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنا چاہتے تھے۔ شبر زیدی نے تو ان سے خود رابطہ کیا اور کہا کہ میری حمایت کرو، اب کہہ رہے ہیں کہ میں نے ان کی حمایت کی لیکن وزیراعظم نہیں مانے۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ شبر بھائی کو سمجھنا چاہیے کہ انہیں پالیسی ایشو پر گفتگو کےلیے نہیں بلایا گیا۔ وہ چاہتے ہیں کہ شبر زیدی کے الفاظ کے غلط چناؤ، بھلکڑ پن کو استعمال کیا جائے۔