ایک نیوز : بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
انچارج فلڈ کنٹرول روم کے مطابق سکھر اور گڈو بیراج سے درمیانے درجے کا ریلہ گزر رہا ہے، 12 گھنٹوں میں گڈو پر 17 ہزار اور سکھر بیراج پر10 ہزارکیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے۔گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح مزید بلندہوگی تاہم سیلاب درمیانے درجے کا رہے گا اور سندھ کے بیراجوں پر اونچےدرجے کے سیلاب کا امکان نہیں ہے۔
راجن پور میں کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں شدید طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ سیلابی ریلہ راجن پور کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگیا جس سے فصلیں بھی زیر آب آگئیں۔سیلاب کی وجہ سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بند بنانے میں مصروف ہیں۔
ادھر دریائے راوی میں ہیڈبلوکی کے مقام پرپانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ہے، راوی میں پانی کا بہاؤ 64 ہزار 525 کیوسک ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے درہ بولان میں سیلابی ریلے سے متاثرہ پنجرہ پل کے عارضی راستے کی بحالی کے لیے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔