ایک نیوز : پاکستان ریلوے کا انجن ڈرائیور فیصل آباد کے قریب مال گاڑی کی دو بوگیاں پیچھے چھوڑ گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق سانگلہ ہل سے آنے والی گاڑی کی 2 بوگیاں جھمرہ اسٹیشن کے قریب الگ ہوگئیں۔انجن ڈرائیور 3 کلو میٹر تک 2 بوگیوں کی مال گاڑی سے علیحدگی کے حوالے سے لاعلم رہا، گارڈ نے فون کرکے بتایا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق بوگیوں کو جوڑ کر مال گاڑی کو روانہ کردیا گیا ہے۔