ایک نیوز :اداکارہ عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا ہے کہ جب اداکاری کے لیے بھکاری کا کردار ادا کیا تو انہوں نے 2 ہزار روپے جمع کیے تھے اور یہ رقم انہوں نے اپنے بچوں کو دے دی ۔
عدنان شاہ ٹیپو مزاحیہ اور منفی کرداروں کے باعث جانے جاتے ہیں، انہوں نے ’سب سیٹ ہے‘ نامی مزاحیہ ڈراما سیریل سے مقبولیت پائی تھی۔انہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا جبکہ 2010 میں ’کجرارے‘ سے بولی وڈ ڈیبیو کیا تھا۔عدنان شاہ ٹیپو کینیڈین نژاد پاکستانی فلم میکر ضرار خان کی فلم ان فلیمز میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں، اس فلم کی اسکرینگ کانز فلم فیسٹیول میں ہوئی تھی جسے ہال میں موجود شرکا نے بے حد سراہا تھا۔
عدنان شاہ ٹیپو کا نجی ٹی وی پر انٹرویو میں کہنا تھا کہ فیملی کے ہمراہ 1996 میں فیصل آباد سے کراچی شفٹ ہوئے تھے، وہ کبھی اداکار بننا نہیں چاہتے تھے، لیکن جو مواقع ملے ان سے فائدہ اٹھایا۔ کراچی کا سمندر بے حد پسند ہے، وہ کہتے ہیں کہ ’مجھے کراچی کا ’نشہ‘ ہے، اس لیے میں روزانہ سمندر جاتا ہوں۔
اداکار عدنان شاہ کامزید کہنا تھاکہ کریئر بنانے کے لیے انہوں نے 16 سال کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا۔’میں زندگی میں سکون حاصل کرنے کے لیے کچھ کرنا چاہتا تھا، چھوٹی چھوٹی خواہشات کے لیے گھر میں سکون نہ ہونا پسند نہیں تھا، اس لیے میں چاہتا تھا کہ پہلے کچھ بن جاؤں اور اپنا کریئر بنالوں، اس کے بعد شادی کروں‘، عدنان نے بتایا کہ انہوں نے 30 سال کی عمر کے بعد شادی کی تھی۔