ایک نیوز :بھارتی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ماضی میں عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ نرگس فخری کا انٹرویو میں کہنا تھاکہ کچھ عرصہ قبل ایک عارضہ لاحق ہو گیا تھا، دنیا بھر کے ڈاکٹرز کو دکھایا لیکن کوئی بھی ڈاکٹر میرے مرض کی تشخیص نہیں کر سکا تھا۔ ڈاکٹروں کو میری بیماری کی تشخیص کرنے میں کافی وقت لگا اور انہوں نے بیماری سے متعلق انٹرنیٹ سے بھی بہت ساری معلومات حاصل کیں جو کہ فائدہ مند ثابت ہوئیں۔
واضح رہے کہ 2016ء میں اداکارہ نرگس فخری ’آرسینک ایڈ لیڈ پوائزنگ‘ (arsenic and lead poisoning) کی بیماری میں مبتلا ہوئی تھیں جو عام طور پر مضر صحت کھانے اور پانی سے ہوتی ہے اور بعض اوقات یہ انتہائی خطرناک ہوجاتی ہے۔درج بالا بیماری عام طور پر بچوں کو متاثر کرتی ہے مگر یہ کسی بھی عمر میں ہوسکتی ہے، یہ بیماری متاثرہ شخص کے بیک وقت متعدد اعضا متاثر کرتی ہے۔اس بیماری میں جگر، معدہ، آنتوں، دماغ اور دل سمیت متعدد اعضا ایک ساتھ متاثر ہوتے ہیں۔