کم عمری میں فلمی ستاروں کےسامنے پرفارم کیاتھا،عمار بیگ

Jul 29, 2023 | 18:10 PM

ایک نیوز :نامورگلوکار عمار بیگ کاکہنا ہے کہ  صرف بارہ سال کی عمر میں ہریتک روشن، ششمیتاسین، سلمان خان، سکھوندرسنگھ سمیت دیگر بالی وڈ کے مشہور فلمی ستاروں کے سامنے اپنی آواز کا جادو جگایاتھا۔
 گلوکار عمار بیگ کا نجی ٹی وی پرگفتگو میں کہنجا تھاکہ اپنے نئے میوزک پراجیکٹس کے لیے بلال سعید اور آئمہ بیگ کے ساتھ کام کرنے جا رہا ہوں، خوشی ہے کہ میں نے مقامی میوزک انڈسٹری میں قدم رکھا ہے اور پہلے ہی گانوں کی 6 ویڈیوز ریلیز کر چکا ہوں۔  گانے کا شوق بچپن سے ہی تھا، ہوش سنبھالتے ہی گائیکی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا اور اپنے والد نامور گلوکار وارث بیگ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میوزک انڈسٹری کو نئی جہتوں سے روشناس کرایا۔

عمار بیگ کا مزید کہنا تھاکہ مختلف زبانوں بشمول انگلش، ہسپانوی، اردواور پنجابی زبان میں گانے ریکارڈ کراچکے ہیں جبکہ برطانیہ کے مشہور سنگر ناٹی بوائزکے ساتھ مل کر نئے میوزک ٹریکس اور دھنیں ترتیب دے رہاہوں۔

 امریکا اور انگلینڈ میں موسیقی سیکھنے والے معروف گلوکار وارث بیگ کے بیٹے عمار بیگ کا مزیدکہنا تھا کہ انہوں نے امریکہ میں قائم ریکارڈ لیبل ایمپائر کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے تاکہ میں پاکستانی آواز اور موسیقی کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروا سکوں اور اپنے والد سمیت دنیا کے بڑے گلوکاروں کی طرح ملک وقوم کا نام روشن کر سکوں۔

مزیدخبریں