ایک نیوز : بھارت سے پاکستان آکر شادی کرنے والی لڑکی انجو کو 10 مرلہ پلاٹ اور لاکھوں روپےکا چیک تحفہ میں دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے بڑے بزنس مین نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارت سے پاکستان آنے والی لڑکی انجو کو 10 مرلہ پلاٹ اور لاکھوں روپےکا چیک تحفہ میں دے دیا۔ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا یت کہ معروف بزنس مین نے انجو کو پہلے انجو کپڑے اور شالیں دیں اور پھرکاغذات دیئے۔
یاد رہے کہ بھارتی لڑکی انجو پاکستانی دوست سے ملنے خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا پہنچی تاہم انجو نے پاکستان آنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورےکیے اور اسے پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے باقاعدہ طور پر لیٹر بھی جاری کرکے دیا۔مالاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے انجو اور نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کی اور بتایا کہ بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرکےاپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔
دونوں کا نکاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوا جس کے بعد بھارتی خاتون کو پولیس کی نگرانی میں عدالت سےگھر منتقل کردیا گیا ۔خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنی مرضی سے دوست نصر اللہ کے پاس آئی ، یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں اور علاقہ بہت خوبصورت ہے۔