ایک نیوز: چینی اسمارٹ موبائل کمپنی ’آنر‘ نےلمبے عرصے بعد اپنا مڈ رینج فون ’آنر ایکس 6 اے‘ متعارف کرادیا،جسے مہنگائی کے اس دور میں معیاری فون قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آنر ایکس 6اے کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم، میڈیا ٹیک ہیلیو جی 35 کی چپ اور اوکٹاکور کے سی پی یو میں پیش کیا گیا ہے۔یہ 6.56 انچ اسکرین کےساتھ متعارف کرایا گیا ہے، تاہم اس کے اسکرین ریشو کو بہتر بناکر اس میں ڈیجیٹل کلرز کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔بیک کیمرہ 3 کیمروں پر مشتمل ہے جب کہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ فون کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جب کہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار دو دو میگا پکسل کےہیں لیکن ان کے سینسر اور فیچر پر بھی اپ گریڈ کردیے گئے ہیں۔
فون کے سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہےاور اسکے علاوہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون میں مختلف سیکیورٹی فیچرز بھی موجود ہیں۔ اس کی بیٹری کے حوالے سے بات کی جائے تو یہ 5200 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری اور 22 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔فون کی 4 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی میموری ہے تاہم امکان ہے کہ اسے دیگر ماڈلز میں بھی اتنی میموری پیش کی جائے گی۔ آنر ایکس اے 6 کو صرف برطانیہ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اگر اسکی قیمت کی بات کی جائے تو یہ صرف پاکستانی 47 ہزار روپےکا ہے۔امکانات کے مطابق فون کو جلد ہی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں متعارف کروایا جائیگا۔