نیلی چڑیا آزاد، ہیڈ کوارٹر پر "ایکس" کا راج

Jul 29, 2023 | 16:09 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سان فرانسسکو میں ٹوئٹر ہیڈکوارٹر کی عمارت سے نیلی چڑیا ہٹا کر 'X' نشان نصب کر دیا  ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ارب پتی ایلون مسک نے اپنے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس سے ٹویٹ کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  سان فرانسسکو میں ٹوئٹر ہیڈکوارٹر کی عمارت سے نیلی چڑیا کا نشان ہٹا کر 'X' نشان نصب کر دیا  گیا ہے۔ جسے دیکھتے ہی دیکھتے 4 ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھ لیا ہے۔


 تاہم اس نشان کی تنصیب کی منظوری اور سٹی کونسل سے  منصوبہ کی جائزہ بندی نہ ہونے کی بنا پر پولیس نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سوشل میڈیا پر نیلی چڑیا کے نشان کو ہٹائے جانے پر سوگ کا سماں ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس پر اپنے اپنے انداز میں اظہار افسوس کرتے نظر آرہے ہیں۔

مزیدخبریں