ایک نیوز: گجرات پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے جاری سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے7 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیرکرنے والے پرملزم ساجد علی کو گرفتار کیا گیا،گرفتاری میں مزاحمت کرنے پر6 ساتھی ملزمان بھی گرفتار ہوئے،ساجد نامی شخص نے فیس بک پر آئی ڈی بنا کر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کر کے متنازعہ نظریات کو پروموٹ کرتا ہے،گرفتار ملزمان میں ساجد، فیصل، عابد، محمد خالد، ثاقب، فیاض، عبدالرحمن شامل ہیں،پولیس تھانہ لاری اڈا نے فوری طور پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی۔
ڈی پی او احمد نواز گجرات نے کہا ہے کہ فرقہ واریت و نفرت انگیز مواد کی تشہیر پر زیروٹالرنس پالیسی ہے،شہری پرامن معاشرے کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے گجرات پولیس کا ساتھ دیں۔