لاہور قلندرز اور زمبابوے کرکٹ کے درمیان معاہدہ طے

 لاہور قلندرز اور زمبابوے کرکٹ کے درمیان معاہدہ طے

ایک نیوز: پی ایس ایل چیمپئین لاہور قلندرز اور زمبابوے کرکٹ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی نے ہرارے میں معاہدے پر دستخط کئے ہیں،معاہدے کے تحت آئندہ سالوں میں لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر زمبابوے کرکٹ کا نیا مرکز ہو گا ۔
زمبابوے کے پلییرز ڈوپلپمنٹ پروگرام کے 8 نمایاں کرکٹرز ستمبرمیں لاہور پہنچیں گے،زمبابوےکے نوجوان کرکٹرز قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں تربیت حاصل کریں گے۔زمبابوے انڈر 19 اور زمبابوے ویمن اسکواڈز آئندہ ماہ پاکستان پہنچیں گے۔اسکواڈز لاہورمیں دورہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی تیاری کریں گے۔معاہدے کے تحت زمبابوے کرکٹرز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہرارے میں قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر قائم کیا جائے گا ۔لاہورقلندرز زمبابوے میں ٹیپ بال کرکٹ کیلئے بھی جامع  منصوبہ بندے کرے گا۔
لاہور قلندرز کے  سی ای او عاطف رانا  کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ کے ساتھ تاریخی معاہدہ کر کے خوشی ہو رہی ہے۔معاہدہ زمبابوے کرکٹ کی قسمت بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا،زمبابوے میں پلییرز ڈوپلپمنٹ پروگرام کرانے سے بہترین ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔

عاطف رانا کا مزید کہنا ہےکہ کھلاڑیوں کی تربیت کرنا زمبابوے کرکٹ اور لاہور قلندرز کی زمہ داری ہے۔