ایک نیوز: کینیڈا کے دارلحکومت اوٹاوا میں گولف گیندوں کے سائز میں اولے پڑے جس نے شہر میں تباہی مچا دی۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین موسمیات نے اوٹاوا میں شدید گرج چمک کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا ایک خطرناک طوفان آسکتا ہے جو بہت تیز ہوا کے جھونکے، گولف بال سے لے کر ٹینس بال کے سائز کے اولے اور بھاری بارش کا سبب بن سکتا ہے۔
ماہرین موسمیات نے ایک انتباہ جاری کیا تھا کہ اوٹاوا کے مشرق کے علاقوں بشمول گلوسٹر، رسل، بورجٹ، وارس، سارسفیلڈ، سینٹ اونج، ایمبرون، ہیمنڈ، کیسل مین، لیمیوکس اور ڈی ونچسٹر میں طوفان کا امکان ہے۔اوٹاوا پولیس سروس کے ایک ترجمان نے کہا کہ انہیں شام کے وقت گرے ہوئے تاروں اور درختوں کے بارے میں کالز موصول ہوئی جن میں سے زیادہ تر وسطی اوٹاوا کے علاقوں ویلنگٹن ویسٹ اور ویسٹ بورو کے آس پاس کے علاقےسے آئی تھیں۔
ایک رہائشی نے سوشل میڈیا پر گولف کی گیند کی تصویر اور برابر سائز کے اولوں کے ٹکڑوں کی پوسٹ شیئر کی۔