محمد رضوان کا دو دن میں دو مختلف براعظموں میں کرکٹ کھیلنے کا منفرد کارنامہ

Jul 29, 2023 | 13:52 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمدضوان نے  2 دن میں دو مختلف براعظموں میں کرکٹ کھیلنے کا منفرد کارنامہ انجام دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد رضوان نے کولمبو، سری لنکا میں پاکستان ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلا  اور اگلے دن کینیڈا کے شہر  بریمپٹون میں وینکوور نائٹس کی طرف سے گلوبل ٹی20 میچ میں شرکت کی۔ محمد رضوان کو کولمبو ٹیسٹ میں سرفراز احمد کی انجری کے باعث متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا، کولمبو سے بریمپٹن کا فاصلہ 1400 کلو میٹر  اور کم از کم فلائٹ کا دورانیہ 18 گھنٹے ہے۔ 

سوشل میڈیا پر فینز نے محمد رضوان کی کھیل سے لگن پر پذیرائی کی اور فینز کی جانب سے لکھا گیا کہ کل کولمبو، آج کینیڈا میں کھیل کر رضوان کی کھیل سے محبت ثابت ہوتی ہے۔بعض شائقین نے فٹنس اور ورک لوڈ کو مینج نہ کرنے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

یاد رہے کہ محمد رضوان نے کولمبو ٹیسٹ میں 50 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس کے بعد کینڈا جاکر محمد رضوان نے گلوبل ٹی 20 میں بھی شاندار 50 اسکور کی۔

مزیدخبریں