ایک نیوز:سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا،چئیرمین تحریک انصاف کی جانب سے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری میں تحریک انصاف کے اراکین کے کردار کی باضابطہ تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اہم ترین اجلاس کا انعقاد کیا گیا،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات کی جماعتی سطح پر تیاریوں اور سیاسی حکمت عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایوان بالا میں آرمی ایکٹ کی منظوری کے عمل میں تحریک انصاف کے اراکین کے کردار کا بھرپور جائزہ لیا گیا۔چئیرمین تحریک انصاف کی جانب سے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری میں تحریک انصاف کے اراکین کے کردار کی باضابطہ تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے۔
سینٹر شبلی فراز پر مشتمل یک رکنی کمیشن معاملے کی جامع تحقیقات کرے گا،سینٹر شبلی فراز پر مشتمل یک رکنی کمیشن بلاتاخیر تحقیقات مکمل کر کے چئیرمین تحریک انصاف کے ملاحظے کیلئے پیش کرے گا،شبلی فراز کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں پارٹی پالیسی سے انحراف کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کو آگے بڑھایا جائیگا۔