یوم عاشور پرلاہورسمیت مختلف شہروں میں بارش

Jul 29, 2023 | 11:56 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: یوم عاشور پرلاہورسمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،پانی لوگوں کے گھروں میں پہنچ گیا،بجلی بند،متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔نکاسی اب کا انتظام نہ ہونے کے باعث گھر کے سامان کو شدید نقصان  پہنچا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویرکا کہنا ہے کہ   واسا راولپنڈی ہائی الرٹ  ہے،عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات ہے،محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں پر ڈی واٹرنگ سیٹ اور سکر مشینیں پہنچا دی گئی ہیں۔محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹ کو کلیر رکھنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،واسا راولپنڈی نے پہلے ہی رین ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے،فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر نے مزید کہا کہ نالہ لئی اور شہر کے نالوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں،محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سید پور کے مقام پر 36 ملی میٹر ،گولڑہ 27 ملی میٹر ،بوکڑہ 36 ملی میٹر، پی ایم ڈی 38 ،شمس آباد 38 ملی میٹر اور چکلا لہ میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ نالہ لئی میں پانی کے بہاؤ کا لیول کٹاریاں کے مقام 6 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید اسپیل کی پشین گوئی کی ہے جس کیلئے تیار ہیں۔

شہر کے کئی علاقوں میں بارش 100 ملی میٹر سے بھی ذیادہ ریکارڈ کی گئی ہے،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے تمام افسران و ذمہ داران کو فیلڈ میں رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نکاسی آب آپریشن کو افسران خود مانیٹر کریں،نشیبی علاقوں اور محرم الحرام جلوسوں کے روٹ ترجیحی بنیادوں پر کلئیر کیے جائیں،گلشن راوی میں 149، پانی والے تالاب کے اطراف 130 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر  نے کہا کہ لکشمی چوک پر 101، نشتر ٹاؤن اور تاج پورہ میں بالترتیب 67 اور 68 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے،واسا، ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی سمیت تمام ادارے مکمل متحرک رہیں۔عوام سے گزارش ہے بجلی کی تاروں سے دور رہیں، غیر ضروری گھر سے مت نکلیں۔

یوم عاشورپربجلی بند،مشکلات میں اضافہ

لاہور میں موسلادھار بارش کے سبب لیسکو کے 95 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ یوم عاشور کے موقع پر بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شیخوپورہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی بھی ہوئی ہے۔

گوجرانوالہ/بارش سے نشیبی علاقے زیرآب 

گوجرانوالہ شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ حبس کا خاتمہ بھی ہوگیا،بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے،سیالکوٹ روڈ، سول لائن، گل روڈ، نگار چوک سمیت متعدد شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں،بارش کے باعث تینوں انڈر پاسز پانی سے بھر گئے،جنہیں ٹریفک کیلئے بند  کردیا گیا،شہر اور گردونواح میں مجموعی طور پر 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے،واسا حکام پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔

رینالہ خورد,ساہیوال اورساہوکامیں موسلادھاربارش

رینالہ خورد ،ساہیوال،ساہوکااور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ہڑپہ، نورشاہ ، کمیر سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش شروع ہوگئی ہے۔

اٹک میں بارش،ندی نالوں میں طغیانی

اٹک اور مضافات میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،بارش سے موسم ٹھنڈا ہوگیا تو دوسری طرف مسلسل بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے،دریائے سندھ میں سیلابی صورت حال اٹک خورد کے مقام پر  پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور ریسکیو کی  ٹیمیں الرٹ ہیں۔

ہری پوربارش/چھت گرنےسے2افرادجاں بحق

ہری پورمیں  مون سون کی شدید بارشیں کہیں رحمت تو کہیں زخمت بن گئیں،تھانہ سراۓ صالح کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،نواحی گاؤں گاندھیاں میں شدید بارش سے مکان زمین بوس ہوگیا،جس میں 2افراد جاں بحق ہوگئے،چھت گرنے سے اسحاق ولد اسماعیل اور اس کی بیوی جاں بحق ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی،نعشوں کو ملبے سے نکال کر ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

حجرہ شاہ مقیم اورتلمبہ میں موسلادھار بارش،بجلی بند

حجرہ شاہ مقیم،تلمبہ اور گردونواح میں کالی گھٹاؤں کی آمد،تلمبہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش  سے موسم خوشگوار ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔موسلادھا بارش کے باعث بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے،بارش کے آتے ہی بجلی غائب ہوگئی،بارش سے موسم سہانا ہو گیا۔

سوات میں تیزبارش،ندی نالوں میں طغیانی

سوات مینگورہ شہر میں تیز بارش کے باعث ندی نالیوں میں طغیانی آگئی،مینگورہ شہر کے کئی علاقے زیر آب آگئے،مینگورہ امانکوٹ کے محلہ امیر خیل میں پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا،نکاسی اب کا انتظام نہ ہونے کے باعث گھر کے سامان کو شدید نقصان بھی پہنچا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-29/news-1690613682-3866.mp4

کراچی میں بارش،موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی،شاہراہ فیصل، لیاری، کلفٹن، صدر کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار  ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں مطلع جزوی طور ابر آلود رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32 سے 34 سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

تھرپارکر/بارش

تھرپارکر میں کالی گھٹاؤں کا راج برقرار،تحصیل ننگرپارکر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،لوگوں کے چہرے بھی کھل اُٹھے۔

مزیدخبریں