کسان خواتین کی راہول گاندھی کے گھر آمد ،ویڈیو وائرل

کسان خواتین کی راہول گاندھی کے گھر آمد ،ویڈیو وائرل

ایک نیوز : کانگرس کے رہنما راہول گاندھی اور انکی فیملی نے کسان خواتین کو اپنے گھر مدعو کیا تو اس موقع پر کیا ہوا ؟ 
رپورٹ کے مطابق سیاستدان اور عوام کا رشتہ خاص ہوتا ہے تاہم یہ محبت یک طرفہ نہیں ہوتی ۔ سیاستدان چاہے اپوزیشن میں ہو تو چاہے اقتدار میں  اسے یہ اعتماد کا رشتہ بنائے رکھنا ہوتا ہے۔ دنیا چاہے اسے ڈرامہ کہے لیکن راہول گاندھی نے ثابت کیا ہے سیاست اس کے خون میں ہے اور بھارتی تاریخ کی کمزور ترین اپوزیشن ہونے کے باوجود  کانگرس  کا رشتہ عوام سے نہیں ٹوٹا۔


بھارت کے علاقے سونی پت سے راہول گاندھی نے کچھ کسان خواتین کوا پنے گھر مدعو کیا جس کی ویڈیو انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر شئیر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔  ویڈیو کے کیپشن میں راہول گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’ماں، پریانکا اور میرے لیے کچھ خاص مہمانوں کے ساتھ یاد رکھنے والا دن!سونی پت کی کسان بہنوں کے دہلی کے درشن، گھر میں ان کے ساتھ کھانا، اور بہت سی  مزیدار باتیں۔ایک ساتھ انمول تحائف ملے - دیسی گھی، میٹھی لسّی، گھر کے بنے اچار اور ڈھیروں پیار۔‘