اسٹیو اسمتھ ریٹائر ہو رہے ہیں؟ آسٹریلوی کرکٹر کا بیان سامنے آگیا

اسٹیو اسمتھ ریٹائر ہو رہے ہیں؟ آسٹریلوی کرکٹر کا بیان سامنے آگیا

ایک نیوز: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتہ یہ خبریں کہاں سے آ رہی ہیں، میں نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کسی سے کوئی بات نہیں کی، میں فی الحال کہیں نہیں جا رہا ہوں۔ اسٹیو اسمتھ ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے ٹاپ اسکورر رہے اور انہوں نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ میں نے بیٹنگ کر کے خود کو بہت بہتر محسوس کیا ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے بعد یہ میری بہترین اننگز ہے، اس سیریز میں مزید رنز بنانا مجھے بہت اچھا لگتا۔