ایک نیوز: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت 10 اگست کو شروع ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹس کی ضرورت ہو گی، بھارت کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹکٹوں کی قیمتوں کو حتمی شکل دیں گی۔بھارت کو 31 جولائی تک قیمتیں فائنل کرنے کا کہا گیا ہے،ورلڈ کپ کے شیڈول میں بھی ردو بدل اگلے دو تین روز میں ہو گا۔ اس کے علاوہ آن لائن ٹکٹیں خریدنے کے بعد کلیکشن سینٹرز سے فزیکل ٹکٹس لینا ہوں گے۔کلیکشن سینٹرز بڑی تعداد میں بنائے جائیں گے تاکہ بدمزگی نہ ہو، ان سینٹرز کو اسٹیڈیم کے علاوہ جگہوں پر قائم کیا جائے گا۔
دوسری جانب سیکرٹری بھارتی بورڈ جے شاہ نے ای ٹکٹس کے حوالے سے پہلے ہی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ای ٹکٹس کی سہولت نہیں ہو گی فزیکل ٹکٹس پر انٹری ہو گی۔