کراچی: ملیر ندی میں نہاتےہوئے2 دوست ڈوب کر جاں بحق

Jul 29, 2023 | 10:10 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ملیر ندی میں نہاتے ہوئے شاہ فیصل کالونی کے علاقے گلشن غزالی کے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی گلشن غزالی کے 2 دوست ملیر ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، نوجوانوں کی شناخت اکرام اور شاہزیب کے ناموں سے ہوئی جن کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ اور ریسکیو کے ساتھ مل کر پہلے شاہزیب کی لاش نکالی اور کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد اکرام کی نعش بھی نکال لی گئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دونوں نوجوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں