ایک نیوز:یوم عاشور پر شہدائے کربلا کی یاد میں ملک بھر کےمختلف شہروں سے نکالے گئے جلوس اختتام پذیر ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق عزادار نوحہ و ماتم کے ذریعے شہدائے کربلا کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیاگیا۔ جلوس کے راستوں پر پانی کی سبیلوں اور نذر و نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا۔کراچی میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر میں اختتام پذیر ہوا ۔نشتر پارک میں یومِ عاشور کی مجلس ہوئی جس سے علامہ سید شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا جس کے بعد مرکزی جلوس برآمد ہوا۔
ادھر حیدرآباد،ملتان، فیصل آباد،گوجرانوالہ ،پشاور اور کوئٹہ میں بھی مرکزی جلوس برآمد ہوئے
مجالس شام غریباں منعقد ہوں گی، امام عالی مقام، ان کےعزیزوں اور ساتھیوں کی شہادت کے بعد نبیﷺکے گھرانے کی خواتین پر مظالم بیان ہوں گے۔
لاہور، نثار حویلی سے جلوس برآمد
لاہور میں نثار حویلی سے برآمد ہونے والا شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیرہوگیا۔ مرکزی جلوس چوک نواب صاحب،چوہٹہ مفتی باقر سے گزرتا ہوا ایک بجے رنگ محل چوک پہنچا،رنگ محل چوک میں نماز ظہرین ادا کی گئی۔نماز کی امامت آغا سید جواد الموسوی نے کروائی,جلوس میں شریک عزاداران حسین,لاہور مرکزی جلوس میں شرکاء نے سیوڈن میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا تمام عزاداران نے قرآن پاک ہاتھ میں اٹھا کر احتجاج ریکارڈ کروایا.قرآن کریم کے بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے.جلوس سوہا بازار،تحصیل بازار ،اندرون بھاٹی، بازار حکیماں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوا ۔
بلال صدیق کمیانہ کاکہناہے کہ لاہور 6ایس پیز، 34 ایس ڈی پی اوز، 83 ایس ایچ اوز،166 اپر سبارڈینیٹس، لیڈی پولیس اور 11ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ لاہور جلوس کے شرکاء کو تین درجاتی حصار پر مبنی حفاظتی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ لاہور یوم ِ عاشور پر ڈبل سواری پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ بارش کے پیش ِ نظر مجالس و جلوسوں کے راستوں پر ضلعی انتظامیہ کی مدد سے نکاسیِ آب کو یقینی بنایا جائے۔لاہور سینئر پولیس افسران سیف سٹیز اتھارٹی اور ڈی سی آفس کے کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ رومز سے تمام سرگرمیوں پرمسلسل نظر رکھیں۔
Thoroughly reviewed the security measures for the 10th Muharram ul Haram processions with Chief Secretary, IGP, CCPO, and Commissioner Lahore. Police and District Administration are working tirelessly to ensure a safe environment for all worshippers. Let's all cooperate with them… pic.twitter.com/YQJb9gQmON
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 29, 2023
پشاور میں 10 محرم الحرام کا جلوس
پشاورمیں یوم عاشور پرمختلف امام بارگاہوں سے 12 جلوس برآمد ہوئے۔ پہلا جلوس صبح 11 بجے امام بارگاہ سید علی شاہ رضوی کوچہ جان پیپل منڈی سے برآمد ہوگا۔
راولپنڈی میں 10 محرم الحرام کا جلوس
راولپنڈی میں دسویں محرم کا مرکزی جلوس امام بار گاہ عاشق حسین سے نکالاگیا۔ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔راولپنڈی میں 6000 سے زائد افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔
کوئٹہ میں دسویں محرم الحرام کا جلوس
کوئٹہ میں دسویں محرم الحرام کا جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہواعلمدار روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہو ا۔ سکیورٹی کیلئے پولیس اور ایف سی کے 8 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔جلوس کی کیمروں سے اور فضائی نگرانی بھی کی گئی۔
بہاولپور میں مرکزی جلوس امام بارگاہ شیعہ جامع محلہ چاہ فتح خان سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوگیا۔بہاولپور میں یومِ عاشور کے موقع پر 112 جلوس برآمد ہوں گے اور 32 مجالس عزا کاانعقاد کیاگیا۔
جھنگ میں تعزیے کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ دربار گوہر شاہ سے برآمد ہو ا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیرہوگیا۔
کراچی/یوم عاشور کا جلوس برآمد
10 ویں محرم الحرام کا جلوس نشتر پارک میں اختتام پذیرہوگیا،شبہیہ علم،تابوت اور ذوالجناح کی زیارت کی گئی،علامہ سید شہنشاہ نقوی نے مجلس سے خطاب کیا،مرکزی مجلس میں اہل بیت کے مصائب اور لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی۔شہر کے مختلف علاقوں میں سبیلوں اور نیاز کا اہتمام کیا گیا ،مجلس اور جلوس کی سیکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کرلیے گئے،نشتر پارک اور اطراف میں موبائل فون سروس جزوی طور پرمعطل ہے،ایم اے جناح اور اطراف میں پولیس اور رینجرز تعینات ہے۔شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔
بنوں، عاشورہ کا مرکزی جلوس
بنوں میں عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارہ حسینیہ سے برآمد ہو گیا۔جلوس مقررہ راستوں سے واپس دوپہر کو امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔
لاہور یوم عاشور/صوبہ میں سکیورٹی کےسخت انتظامات
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،پنجاب پولیس کے 01 لاکھ 25 ہزار سے زائد افسران و اہلکار جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں،لاہور میں 15ہزار سے زائد افسران و اہلکار مرکزی جلوس اور مجالسوں کی سکیورٹی پر تعینات ہیں،بارش اور نامساعد حالات کو فرائض کی بجا آوری میں ہرگز حائل نہ ہونے دیں،ڈیوٹی پوائنٹس پر انتہائی الرٹ رہیں۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈکٹیٹرز سے چیکنگ کو یقینی بنائیں،خواتین عزاداروں کی سکیورٹی اور چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہیں،عزاداری جلوسوں میں سادہ لباس میں کمانڈوز،روٹس پر آنے والی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہیں،صوبہ بھر میں متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،ڈولفن سکواڈ، پیرو، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز محرم سکیورٹی انتظامات میں معاونت فراہم کر رہی ہیں۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز حساس اضلاع میں جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں،پولیس ٹیمیں مذہبی و قومی جذبے سے سرشار ہو کر اپنے فرائض ادا کرتی رہیں گی۔