چلاس:حادثے میں جاں بحق 8 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سےنکلا

Jul 29, 2023 | 08:52 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: چلاس میں بابو سر ٹاپ کے قریب وین حادثے میں جاں بحق 8 افراد اور  9 زخمیوں کا تعلق ساہیوال کے ایک ہی خاندان سے ہے۔

خاندانی ذرائع کےمطابق بابو سر ٹاپ کے قریب حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں مقامی کیبل آپریٹر ظفر جوئیہ کا ایک بیٹا،2 بھائی،ایک بھابھی، ایک بھتیجی اور 3 بھتیجےشامل ہیں  جب کہ زخمیوں میں ظفرجوئیہ کی اہلیہ، 2 بیٹیاں ،6 بھتیجاں اور وین ڈرائیور شامل ہے۔

اس خاندان کا تعلق ساہیوال کے نواحی علاقے 93 سکس آر سے ہے اور بدقسمت خاندان کے 17 افراد کرائے کی وین پر سیر کے لیے بابو سرٹاپ گئے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق سیاحوں کی گاڑی الٹنے کا واقعہ گیٹی داس کے مقام پر پیش آیا۔

مزیدخبریں