ٹریفک پولیس کی وردی پہن کر دو ماہ تک جعلی پولیس والاکام کرتارہا

 ٹریفک پولیس کی وردی پہن کر دو ماہ تک جعلی پولیس والاکام کرتارہا
کیپشن: The fake policeman was working for two months by wearing the traffic police uniform

 ایک نیوز:روس میں ایک بےروزگار شخص ٹریفک پولیس اہلکار کی جعلی وردی پہن کر دو مہینے تک ڈیوٹی دیتا رہا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 48 سالہ وکٹر نے ٹریفک پولیس اہلکار جیسی وردی خریدی اور پیاتیگورسکی گاؤں میں دیگر ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ ڈیوٹی دینے لگا۔
وکٹر بالکل کسی اصلی اہلکار کی طرح بےاحتیاطی سے گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کو روکتا اور انہیں ٹریفک قوانین سمجھاتا۔
یہ واضح نہیں ہوسکتا کہ وکٹر نے رضاکارانہ طور پر اہلکار بننے کا فیصلہ کیا یا وہ رشوت ستانی کرتا تھا۔ لیکن دو ماہ بعد ہی اس کا پول کھل گیا۔ 
ٹریفک اہلکاروں کی وردی میں نصب کیمروں سے فوٹیج کی چیکنگ کے دوران حکام نے نوٹس کیا کہ ڈیوٹی پر5 اہلکار تھے لیکن فوٹیج صرف4 کی ہے۔ اس طرح وہ وکٹر تک پہنچ گئے اور انہیں معلوم ہوا کہ وکٹر ٹریفک پولیس اہلکار ہی نہیں تھا۔