ضلع خیبر اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکاآپریشن،3 دہشتگرد ہلاک

ضلع خیبر اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکاآپریشن،3 دہشتگرد ہلاک

ایک نیوز:ضلع خیبر اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں کےنتیجےمیں3دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیاگیا،ہلاک دہشت گردوں کےقبضےسےہتھیاراورگولہ بارودبرآمدہوا۔

پاک فوج کےشعبہ آئی ایس پی آر کےمطابق جنوبی وزیرستان اورخیبرمیں سیکیورٹی فورسزنےکامیاب آپریشن کیا،کامیاب آپریشن کےنتیجےمیں3دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ27جولائی کوخیبرکےعلاقہ باغ میں دہشت گردوں اورسیکیورٹی فورسزمیں جھڑپ ہوئی،سیکیورٹی فورسزنےدہشت گردوں کےٹھکانےکوکامیابی سےنشانہ بنایا،فائرنگ کےتبادلےمیں ایک دہشت گردہلاک ہوگیا،ہلاک دہشت گردکےقبضےسےہتھیاراورگولہ بارودبرآمدہوا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ28جولائی کوگومل زام شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اورفورسزمیں مقابلہ ہوا،سیکیورٹی فورسزسےمقابلےکےدوران2دہشت گردمارےگئے،ہلاک دہشت گردسیکیورٹی فورسزاورشہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کےپیش نظرعلاقوں میں کلیئرنس آپریشنزجاری ہے۔