سوئٹزر لینڈ: گلیشیئرپگھلنےسےسالوں پہلے لاپتہ کوہ پیماء کی باقیات مل گئیں

سوئٹزر لینڈ: گلیشیئرپگھلنےسےسالوں پہلے لاپتہ کوہ پیماء کی باقیات مل گئیں
کیپشن: Switzerland: Remains of missing climber found years before glacier melts

ایک نیوز:سوئٹزرلینڈ میں گلیشیئرز پگھلنے سے 1986 میں گمشدہ ہونے والے کوہ پیماء کی باقیات ملی ہیں۔
برطانوی نشریاتی اداے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے مشہور میٹر ہورن گلیشیئر پر ایک انسان کی باقیات ملی ہیں جس کے حوالے سے یہ کہا جارہا ہے کہ یہ جرمن کوہ پیماء ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلیشیئر پر پائی جانے والی انسانی باقیات کے بارے میں تصدیق کی گئی ہے کہ یہ1986 سے لاپتہ ہونے والے ایک جرمن کوہ پیماء کی لاش ہے۔
 یہ تصدیق ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی گئی، جرمن کوہ پیماء37  سال پہلے لاپتہ ہوئے تھے جس کیلئے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن بھی کیا گیا تھا لیکن ناکامی ہاتھ آئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دریافت موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پگھلنے والے الپائن گلیشیئرز میں سامنے آئی ہے جس نے بہت سے راز سموئے ہوئے تھے۔
جرمن کوہ پیماء کی لاش رواں ماہ کے شروع میں زرمٹ کے علاقے میں موجود  تھیوڈول گلیشیئر کو عبور کرنے والے کوہ پیماؤں کے ذریعے دریافت ہوئی اور انہوں نے دیکھا کہ ایک ہائیکنگ بوٹ اور کرمپون برف سے نکل رہے ہیں۔
پولیس کی جانب سے جرمن کوہ پیماء کا نام نہیں بتایا گیا لیکن یہ بتایا گیا ہے کہ پہاڑ کو سر کرنے کے دوران کوہ پیماء کی عمر اس وقت 38 سال تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً ہر موسم گرما میں پگھلنے والی برف دہائیوں سے کھوئی ہوئی کسی چیز یا کسی کو ظاہر کرتی ہے اور پچھلے سال 1968 میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ الیٹسچ گلیشیئر سے نکلا تھا۔
اسی طرح2014 میں ایک برطانوی کوہ پیماء کی بھی لاش ملی تھی جو 1979 میں پہاڑ سر کرتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے۔