ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دوران رابطہ باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیرالجہتی تعلقات کے فروغ کے لیے پرامید ہیں۔
کمانڈر یوایس سینٹ کام نے اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔ کمانڈر سینٹ کام نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔