ایک نیوز نیوز: سبطین خان کی نئی نویلی کرسی خطرے میں آگئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں مبینہ دھاندلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے الزام عائد کیا تھا کہ پی ٹی آئی نے مبینہ طور پر 4 بیلٹ پیپرز غائب کرلیے ہیں جبکہ کچھ بیلٹ پیپرز پر نمبرز درج ہیں۔ پی ٹی آئی دھاندلی کررہی ہے۔ اس لیے دوبارہ انتخاب کا مطالبہ کرتے ہیں وگرنہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ان کے لیے عدالت رات کو کھل سکتی ہے تو ان کے لیے بھی عدالت رات کو کھلنی چاہیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن بہت پرامن چل رہا تھا لیکن پرویزالہٰی نے مبینہ طور پر دھاندلی کی۔