ٹانک: صحرائی علاقے کے گھروں میں مچھلیاں کیسے آگئیں؟ دلچسپ خبر پڑھیں

ٹانک, صحرائی علاقے, گھروں, مچھلیاں, دلچسپ خبر
کیپشن: ٹانک کے علاقے میں گھروں میں مچھلیاں کیسے آئیں؟

ایک نیوز نیوز: خیبرپختونخواہ کا ضلع ٹانک پہاڑی اور صحرائی علاقوں پر مشتمل ہے۔ مون سون کی حالیہ بارشوں نے اس علاقے کو بھی متاثر کیا۔ گزشتہ چند روز کی بارشوں نے رہائشی بستیوں کو بھی متاثر کیا اور سیلابی ریلے گھروں میں گھس گئے۔ 

جب پانی اترا تو گھروں میں موجود اہل خانہ کی نظریں صحن میں موجود بڑی تعداد میں مچھلیوں پر پڑیں۔ بچے ان مچھیلوں پر کھلونوں کی طرح ٹوٹ پڑے۔ 

اہل علاقہ نے بتایا کہ دراصل یہ مچھلیاں ان سیلابی ریلوں میں بہہ کر آئی ہیں۔ اب یہ مچھلیاں تھیں کہاں؟ بتایا گیا کہ یہ مچھلیاں دراصل ایف آر ٹانک میں واقعہ شین کچ ڈیم میں تھیں جو بارشوں کے باعث اپنی حد سے بڑھ گیا اور اس طرح وہاں سے سیلابی ریلوں کے نکلتے ہی یہ مچھلیاں بھی ان رہائشی بستیوں کی طرف روانہ ہوئیں۔