پاکستان عوام کے لیے بنا ہے کسی لاڈلے کے لیے نہیں، مولانافضل الرحمان

پاکستان ،عوام ،لاڈلے ،مولانافضل الرحمان
کیپشن: مولانا فضل الرحمان،فائل فوٹو

ایک نیوز نیوز: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عوام کے لیے بنا ہے یا کسی لاڈلے کے لیے؟ نواز شریف کے خلاف کیس آتا ہے تو انہیں نااہل کردیا جاتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر فل کورٹ اس لیے نہیں بنایا کہ ججز چھٹی پر ہیں لیکن اگلے ہی روز جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلالیا جاتا ہے۔ انہوں نے دوٹوک پیغام دیا کہ سیاست کرنی ہے تو سیاست کے میدان میں کریں۔ ہمارا باپ بننے کی کوشش نہ کریں۔ باہر سے پتھر بھی نہ ماریں۔ 

فارن فنڈنگ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ اتنا بڑا جرم ہے۔ جس پر لیڈر اور پارٹی فارغ ہوجانی چاہیے۔ بیرونی ایجنٹ کا اب پتہ چلے گا کہ کون ہے؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکا 7 سال تک اسلام آباد میں عمران خان کے گھر کا کرایہ دیتا رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔